Live Updates

دلیر مہندی کی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت اچھا کام کریں گے ،ْویڈیو پیغام

ہفتہ 4 اگست 2018 18:33

دلیر مہندی کی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) بھارت کے نامور پنجابی گلوکاردلیر مہندی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے تو دلیر مہندی نے عمران خان اورپوری پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا رب بہت کمال کا دن لے کر آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان پیار محبت بڑھے یہی میری خدا سے دعا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت اچھا کام کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات