Live Updates

کراچی ،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں’’ شکریہ پاکستان آگیا کپتان‘‘ ریلی کا انعقاد

ہفتہ 4 اگست 2018 18:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں شکریہ پاکستان آگیا کپتان کے عنوان کے تحت دو روزہ کاروان سندھ کی شروعات سہراب گوٹھ سے کی گئی بڑی تعداد میں کارکنوںنے شرکت کی۔ ریلی کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، الا ٓصف اسکوائر، ملیر، قائد آباد پہنچی پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوںنے شاندار استقبال کیا جگہ جگہ شہریوں نے ریلی کے شرکاء پر پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔

ریلی آج رات گھارو، ٹھٹھہ، مکلی ، ٹنڈو محمد خان سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پہنچی گے جہاں پر رات کو جشن منایا جائے اگلے روز حیدرآباد سے ریلی کے شرکاء بھٹ شاہ پہنچے گے جہاں پر درگاہ پر حاضری دی جائے گی جس کے بعد مٹیاری، ہالا، نوابشاہ ، سانگھڑ ریلی پہنچے گی جہاں سے ہوتی ہوئی رات کو میرپورخاص پہنچے گے جہاں پر کارکنوں کے ہمراہ جشن منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں سندھ کی عوام کو شامل کرنے کے لئے ریلی نکالی جارہی ہے سندھ کی عوام میں خوشی کی لہر ہے، جس کی وجہ سے ہر شہر شہر جاکر کارکنوں اور شہریوں سے خوشی کا اظہار کرنے جارہے ہیں دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر اضلاع میں ریلی پہنچے گی جبکہ ریلی کے آخری میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا سندھ کے بڑے شہر کراچی میں پی ٹی آئی کی کامیابی بڑی تبدیلی ہے کراچی کی روشنیاںبحال کروائیں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کو پچھلے چالیس سالوں سے یرغمال بنا گیا تھا پی ٹی آئی نے عوام کو آزادی دلوائی ہے، پوری سندھ سے بڑی تعداد میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیئے ہیں حیدرآباد میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ملیں ہیں، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے گزشتہ دس سالوں تک عوام کا خون چوسا ہے ایک بار پھر سندھ میں عوام کو لوٹنے کے لئے آگئے ہیں دس سالوں تک کاشتکاروں کو پانی تک نہیں دیا گیا کاشتکار ابھی تک سراپا احتجاج ہیں ، انہوں نے کہا پ پ کی دور حکومت میں سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا ، انہوں نے کہا عوام نواز شریف کی حکومت نہیں ہے پ پ والوں کی من مانی نہیں چلنے دیں گے،ہمارے کارکنوں سے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اگر بند نہ ہوئیں تو سخت رد عمل آئیگا۔

کارکنوںکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی کامیابی میں سندھ کی عوام بھی برابرکی شریک ہے جس کے لئے ہر شہر میں جشن منانے کاروان لیکر جارہے ہیں، ریلی کے شرکاء ملیر پریس کلب بھی پہنچے اور صحافی کو پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات