Live Updates

ووٹ کو عز ت دو کا نعر ہ لگانے والے اب عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں، ڈاکٹر سیمی بخاری

ہفتہ 4 اگست 2018 18:54

لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر سیمی بخا ری کی جا نب سے کا رکنو ں کے اعز ا ز میں سوئی گیس سوسائٹی کیمو نٹی سنٹر میں بر نچ کا اہتما م کیاگیا جس میں آپا صادقہ ‘ میجر (ر) سکند ر مسعور بٹ ‘ ثروت گو ہر ‘ ڈاکٹر نوشین حامد‘ ڈاکٹر عبد الرحمان‘میجر (ر) خالد‘ رانا اختر حسین ‘ مقد سہ ایاز ‘ رضوان ایاز‘ طاہررشید بھٹی ‘ سیما انوار‘ علی رضا ہاشمی ‘ افروز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب سے شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرما یہ ہیں، میں آپ سب کا شکر یہ ادا کر تی ہو ں ‘ عمران خا ن عوامی لیڈر ہیں ‘پاکستا نی قوم اپنی حقیقی منز ل سے دور نہیں آنے والا دور ترقی اور خو شحالی کے راستے کھولے گا ، انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں تحر یک انصاف کا حصہ ہو ں ‘ایم این اے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم بنا نے کے فنڈ میں دوں گی ‘ (ن) لیگ الیکشن میں دھاند لی کا رونا رو کر عوام کی ہمددری حا صل کرنے کی ناکام کو شش کر رہی ہے، ووٹ کو عز ت دو کا نعر ہ لگانے والے اب عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اصل چہر ہ عوام کے عیا ں کر دیا ہے، اب کھوکھلے نعر وںاور ڈنگ ٹپا ؤ پالیسیوں اورما ل بنا ؤ کے پروگرام کا وقت گز ر چکا ہے، ایماندار اور صاف ستھر ی ٹیم کے ساتھ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھا لیں گے اور ملک کو درپیش بحرانو ں سے نکا ل کر تر قی کی راہ پر گا مز ن کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات