Live Updates

عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے خوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے،ایم شاہ زیدخان

ہفتہ 4 اگست 2018 18:54

لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم شاہ زیدخان نے کہاہے کہ الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہمارے دور اقتدار میں تبدیلی نظر آئے گی ،عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنا پر ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، انہوں نے تاریخ سازکامیابی پر پی ٹی آئی کے عہدیدارا ن اور کارکنا ن مبارکبا د پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت میں حسب سابقہ کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں ،جتنے شفاف انتخابات اب ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات