Live Updates

تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، عرفان عباسی

ہفتہ 4 اگست 2018 18:54

لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کے لیے خوش نصیبی ہے ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی پاکستان کے پاسپورٹ کی عزٹ بحال ہو گی ،عمران خان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات