دانیال عزیز نے توہین عدالت سزا کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

ہفتہ 4 اگست 2018 19:54

دانیال عزیز نے توہین عدالت سزا کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت برخاستگی تک ن لیگی رہنما سزاسنائی تھی اور ان کو 5 سال کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے ن لیگی رہنما کے خلاف توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ رواں جون کے آ خر میں سنایا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ دانیال عزیز نے تقریر کے دوران عدلیہ کیخلاف تضحیک آمیز الفاظ استعمال کئے۔ عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق ن لیگی رہنما نے نظام انصاف میں رکاوٹ ڈالی جبکہ عدالتی امور پر اثر انداز ہونے کی بھی کوشش کی۔ دانیال عزیز نے عدلیہ اور معزز ججز کے بارے میں توہین آمیز رویہ اپنایا۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 ون جی کے تحت دانیال عزیز 5 سال کیلئے نااہل بھی قرار دیا۔ عدالت عظمی نے 2 فروری کو سابق وزیر دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز تقریر پر از خود نوٹس لیا تھا۔