Live Updates

نو منتخب اراکین کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے عمران خان کو مختلف ذرائع سے دباؤ

ہفتہ 4 اگست 2018 20:05

نو منتخب اراکین کا  وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے عمران خان کو مختلف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مختلف ذرائع سے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔متعدد اراکین نے درپردہ پارٹی کارکنوں کی میڈیا میں خبروں کے ذریعے عمران خان سے مختلف عہدے اور وزارتیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے این ای57 سے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نو منتخب ایم این اے صداقت عباس کے مطالبہ پر وہ اور ان کی ٹیم قومی اخبارات میں صداقت عباسی کو وزیرتعلیم بنانے کا مطالبہ چھپوانے کے ٹاسک پر معمور ہیں اور انہوں نے یہ سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے صداقت علی عباسی کی طرف سے دی گئی خصوصی اسائمنٹ پر شروع کر رکھا ہے۔آن لائن کی طرف سے رابطہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 57سے منتخب رکن اسمبلی صداقت علی عباسی نے اقرار کیا کہ پی ٹی آئی کارکن ان ہی کے مطالبہ پر اسائمنٹ پر مامورہیں۔انہوں نے ببانگ دہل آن لائن سے کہا کہ بالکل ایسی خبریں چلائی جائیں،یہ وقت کی انتہائی ضرورت ہیں۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات