Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کیلئے نیک شکون ثابت ہو گا ،ایم این اے ثوبیہ کمال

ہفتہ 4 اگست 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و قومی اسمبلی میں نامزد ایم این اے ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ 25جولائی کا جنرل الیکشن پاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین الیکشن تھا، اس سے قبل تاریخ میں ایسے شفاف انتخابات نہیں ہوئے، ملک میں امن و امان کو قائم رکھنے پر سکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے الیکشن کیلئے حالات کو پر امن بنایا۔

انہوں نے کہا چیئرمین عمران خان کی 22سالہ جدوجہد نے آخر کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی بھرپور ملک گیر فتح اور عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کیلئے نیک شکون ثابت ہو گا اور ملکی ترقی و عوامی خوشحال دور ضرور شروع ہو گا، ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی انقلاب کی نوید ہے۔ عوام میں عمران خان کے ویژن اور جدوجہد پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو کامیا ب کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام نے فوج اور عدلیہ کے خلاف دشمن قوتوںکو نہ صرف شکست دی بلکہ ان سے شدید نفرت کا اظہار بھی کیا ہے قوم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اب عمران خان ایک نئے عزم کے ساتھ ملک میں کرپشن بیروزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملکی معیثیت کی بحالی اور خارجہ پالیسی کی ازسرنو تشکیل کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات