Live Updates

عوام کی مسترد کردہ جماعتیں ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، سعید سہیل رانا

ہفتہ 4 اگست 2018 20:25

عوام کی مسترد کردہ جماعتیں ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، سعید سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پوری قوم انتخابات کے شفاف انعقاد پر اظہارِ اطمینان کا اظہار کر رہی ہے لیکن ووٹ کے ذریعے مسترد جماعتیں ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں جو جماعت انتخابات سے قبل ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہی تھی آج وہی جماعت مسترد لوگوں کو ساتھ ملا کر ووٹ کی توہین کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اداروں پر الزامات سے دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے قوم اور ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہی جماعتیں لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار ہیں۔ انہیں الزامات عائد کرنے کی بجائے،اپنے ادوار اقتدار کا حساب دینا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات