Live Updates

خورشید شاہ اپوزیشن کے سپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے، سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت کے بعد منظوری دیدی

ہفتہ 4 اگست 2018 20:35

خورشید شاہ اپوزیشن  کے سپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے، سینیٹر مصطفے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ‘ مسلم لیگ (ن) ‘ ایم ایم اے‘ اے این پی اور دیگر جماعتوں نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کا امیدوار ن لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا امیدوار ایم ایم اے سے ہوگا۔ مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ دھاندلی ذدہ انتخابات پر تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام جمہوری قوتوں کو متحد کیا اور اب پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے اور ہر عہدے پر تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کا مقابلہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات