Live Updates

خورشید شاہ اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے،مصطفی نوازکھوکھر

،وزیراعظم کا امیدوار نون لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا،ترجمان بلاول بھٹو

ہفتہ 4 اگست 2018 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے،چیئرمن بلاول بھٹو نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ صاحب کے نام کی منظوری دے دی ہے، ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، ایم ایم اے، اے این پی اور دیگر نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا،وزیراعظم کا امیدوار نون لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا،دھاندلی زدہ انتخابات پر تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کریں گے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ پی پی پی قیادت نے تمام جمہوری قوتوں کو متحد کیا، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے،ہر عہدے پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کا مقابلہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات