Live Updates

ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ،ْاسد عمر

بچوں کیساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا ،ْ تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 اگست 2018 21:08

ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ،ْاسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا۔ ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں آصف نذیر کی کتا ب’’زینب دیکھ رہی ہے‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ زینب کے والد محمد آمین انصاری کو داد دیتا ہوں۔

زینب کے والدنہ صر ف اپنی بیٹی کے لئے انصاف بلکہ قوم کی لاکھوں زینب کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔بچوں سے جنسی زیادتی کے کیسسز دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن بیرونی ممالک میں بہترین قوانین بنانے کی وجہ سے مسائل پرکافی حد تک قابو پایاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ملک میں ایسے قوانین وضع کریں گے جن سے معاشرے میں جرائم کا خاتمہ یقینی ہو۔

کتاب کے مصنف آصف نذیر نے کہاکہ 4جنوری 2018کو دل سوز زینب بچی کی ساتھ جو واقع پیش آیا۔ ان کے والد سے ملا۔ چند سوالات کئے۔ بطور ایک معاشرے کا فرد ایسا محسوس ہواکہ میں مجرم ہوں۔دل میں تمنا تھا کہ زینب بچی سمیت ملک میں جتنے بھی بچوں کے ساتھ ایسا ظلم ہوتا ہے اس ظلم کے خلاف آواز بنوں۔ مجموعی طورہمیں اس ظلم کے خلاف بولنااور لکھنا ہوگا۔

آنے والی حکومت سے امید یں وابستہ ہیں کہ مسائل پر قابو پانے کے لئے عملی اقدمات اٹھائیں گے۔ زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ آنے والی حکومت کے لئے دعاگوہ ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت میں آکر بچوں کے تحفظ سے متعلق پالیسیاں بنائیں گے۔نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری شکیل انجم نے کہا کہ اسد عمر کو کامیا ب ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ’’زینب دیکھ رہی ہے‘‘ کتا ب بہت خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہے۔

اس کتاب کے زریعے معاشرے کے بنیادی مسئلے کو اجاگر کیا گیاہے۔آنے والی حکومت پولیس ریفارمز(تھانہ کلچر)میں تبدیلی لائے۔ بہت سے کرپٹ لوگ تھانوں میں بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگ تھانے میں جانے سے ڈرتے ہیں۔اپنی ترجیحات میں عدلیہ ریفارمز کو بھی یقینی بنائے۔سماجی کارکن افشاں تحسین نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی زیادتی سے متعلق بہترین پالیساں بنانی ہونگی۔ آرٹیکل 25اے کی رو سے ریاست بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات