Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے

طارق خان ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیاب ہو ئے تھے اور ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اگست 2018 19:48

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے، طارق خان ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیاب ہو ئے تھے اور ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 296 راجن پور سے رکن پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں موجود تھے جہاں وہ ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔ پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سے تین روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملتان کے سٹی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے رات کوان کی طبیعت میں بہتر لانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بتایا گیا ہے کہ طارق دریشک کی نماز جنازہ اتوار کی صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات