زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تیسری یوتھ سمٹ پاکستان آٹھ سے دس اگست تک گلگست بلتستان میں منعقد ہوگی‘

تین یونیورسٹیز اور زلمی فاؤنڈیشن کے مشترکہ ایونٹ میں نمائشی کرکٹ اور پولو میچ بھی کھیلا جائیگا

ہفتہ 4 اگست 2018 21:51

زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تیسری یوتھ سمٹ پاکستان آٹھ سے دس اگست تک ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پشاور اور خیبرپختونخواہ کے دیگر ریجنز میں اسپورٹس, یوتھ اور ویمن ایمپاورمنٹ کے متعدد کامیاب ایونٹس کے بعد پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں سب سے آگے ہی. پاکستان کی تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن تین یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور ہونہار طلبا کی میزبانی کے لیے تیار ہی.

ایونٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی, اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ , سینٹر فار سسٹینیبیلیٹی ریسرچ اینڈ پریکٹس اور زلمی فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر کررہے ہیں. جس میں پاکستان بھر سے یونیورسٹیز کے ہونہار طلبا شریک ہوں گی. نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان میں گورننس , انواریمنٹ اور سوشل ہم آہنگی کے اہم موضوعات پر پاکستان کی نوجوان نسل پر اظہار خیال کرے گی .پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی فاؤنڈیشن اپنے مشن کے تحت کرکٹ کے علاوہ ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ اور پورے خیبرپختونخواہ کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی نوجوان کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کررہی ہی.

تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان کا حصہ بننے پر زلمی فاؤنڈیشن کو فخر ہے اور ہم تمام میزبان اور ایونٹ میں شریک یونیورسٹیز کو بہترین ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.نیشنل یوتھ سمٹ کے دوران کرکٹ اور پولو کے نمائشی میچز کھیلیں جائیں گی.رکٹ میچ قراقرم الیون اور زلمی یوتھ الیون کے درمیان آٹھ اگست کو کھیلا جائیگا. زلمی فاؤنڈیشن کے بارے میں:زلمی فاؤنڈیشن پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی سے منسلک فاؤنڈیشن ہے جو خیبر پختونخواہ اور پورے پاکستان میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ کے ساتھ کھیلوں کے فروغ میں سرگرم عمل ہی.

زلمی فاؤنڈیشن کے تحت خیبر پختونخواہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ, پاکستان کی پہلی زلمی اسکول لیگ کا انعقاد کیا جاچکا ہی. فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کی پہلی مدرسہ لیگ اور زلمی آزادی کپ کا انعقاد رواں ماہ ہورہاہے �

(جاری ہے)