Live Updates

کراچی ،تحریک انصاف ملک میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے، راجہ اظہر خان

ہفتہ 4 اگست 2018 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر رہنما و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر خان کو سندھ اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر ضلع مظفر آباد کے سینئر نائب صدر میر امتیاز احمد نے اپنی رہائش گاہ واقع چہلہ بانڈی پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ ایم پی اے راجہ اظہرخان نے شاندار استقبالیہ پروگرام پر میر امتیاز احمد و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعے پر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی سابقہ وزیر محترمہ شمیم صاحبہ، سابق امیدوار و مسلم کانفرنس سوشل میڈیا کی چیئر پرسن سمیعہ ساجد راجہ، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما راجہ ثاقب مجید کھاوڑا، راجہ جابر، بشارت مغل، میر عتیق الرحمن اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے راجہ اظہرخان نے حاضرین سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے۔

ہم پرانے پاکستان کو تباہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس کی تعمیر اس طرز پر کرنا چاہتے ہیں کہ نیا پاکستان بن جائے۔کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے ساتھ سب سے زیادہ ناانصافی کی جاتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف یہ ناانصافی ختم کرنا چاہتی ہے۔ میں مسلم کانفرنس آزاد کشمیر ضلع مظفر آباد کے سینئر نائب صدر میر امتیاز احمد اور تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حکومت سنبھالتے ہی پاکستان تحریک انصاف ہنگامی بنیادوں پر تعمیری کام شروع کردے گی اور آزاد کشمیر سمیت پورا ملک ترقی کرے گا۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات