Live Updates

عالمی میڈیا نے چیئرمین تحریک انصاف کے وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے ہونے والے فوائد کے اندازے لگانا شروع کردیے

ہفتہ 4 اگست 2018 22:22

عالمی میڈیا نے چیئرمین تحریک انصاف کے وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) عالمی میڈیا نے چیئرمین تحریک انصاف کے وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے ہونے والے فوائد کے اندازے لگانا شروع کردیے ہیں۔ اس ضمن میں گلف نیوز کے شمارے میں ایک دلچسپ تفصیلی تجزیہ شائع کیا گیا ہے۔ اس تجزئے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم ہائوس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے دو ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ انکا وزیر اعظم انکے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہیں کرتا۔ہفتہ کو پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس 135 ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جو شاہراہ دستور پر واقع ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دودہائیاں قبل اس عالیشان محل کا افتتاح کیا تھا۔

(جاری ہے)

۔تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ اس عمارت میں قائد اعظم یونیورسٹی جیسے معیار کی چار جامعات قائم کی جاسکتی ہیں۔

عمران خان بھی اس عمارت کو عوامی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔عمران خان اپنے خطاب میں وزراء کالونی میں مقیم ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں۔اطلاعات مل رہی ہیں کہ شاید عمران خان بطور وزیر اعظم سپیکر ہاؤس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے۔عمران خان جہاں بھی رہیں تاہم وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے۔عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر پڑے گا اور انکا یقین بڑھے گا کہ عمران جو کہتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات