Live Updates

دھاندلی کا رونا رونے والے عوامی مینڈیٹ کو قبول کریں،بابر یوسفزئی

پی بی 17 میں ہارنے والے امیدوار کو حلقے کے لوگوں نے مسترد کیا ،رہنماتحریک انصاف

ہفتہ 4 اگست 2018 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ دھاندلی کا رونا رونے والے عوامی مینڈیٹ کو قبول کرے پی بی 17 میں ہارنے والے امیدوار کو حلقے کے لوگوں نے مسترد کیا ہے پورے بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے پاکستان تحریک انصاف ایک ناقابل شکست قوت بن کر ابھری ہے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے، انشاء اللہ ماضی میں صوبے کو لوٹنے والے ڈرگ مافیا اور قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے بلوچستان کی عوام کی بہتری کے لیئے بہتر پالیسی دیں گے قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے بلوچستان کو سابقہ دور میں بلوچستان کو بے انتہا نقصان پہنچایا پاکستان تحریک انصاف تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گی بلوچستان کی ترقی اور امن کے لیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات