Live Updates

عمران خان پاکستان کو پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ترقیاتی ملکوں کی فہرست میں لائیں گے‘ وحید خان

ہفتہ 4 اگست 2018 22:35

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما وحید خان نے کہا ہے عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لائی ہے،ملک دشمن لابی نے ان پر یہودی ایجنٹ کا بھی ٹیگ لگایا مگر عمران خان ایک بہادر دلیر نڈر بے باک لیڈر ہیں جنہوں نے تمام حربوں اور ملک دشمن قوتوں سے دلیر دلی سے مقابلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم پاکستان بنا دیا ہے، وہ پاکستان کو پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ترقیاتی ملکوں کی فہرست میں لائیں گے، پاکستان غریب ملک نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات