Live Updates

تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 4 اگست 2018 22:38

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آزاد اراکین شامل ہو چکے، چند روز میں انصاف حکومت کا قیام عمل میں آ جائیگا، عمران حکومت کے پہلے 100دن مسلم لیگ ن، پی پی کے دور حکومت سے ہزار گنا بہتر ہونگے، عمران خان کسی بھی عہدے کیلئے نامزد کریںقبول ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہی ہو گی، ہمارے پاس عددی اکثریت ہے اورپنجاب میں طو یل مدت بعد عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے، ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویژن ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے یادگار ہوگا،عمران خان نے موروثی سیاست اور بادشاہت کو ختم کرنے کی ابتداء کردی ہے،انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے دورمیں جس سپیڈ کے ساتھ کرپشن ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی، پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے سے متعلق ابہام نہیں ہونا چاہئے، تحریک انصاف پنجاب سمیت ملک بھر سے متعدد ان سیٹوں سے بھی ہاری جہاں جیت یقینی تھی لیکن ہم سسٹم میں رہتے ہوئے اپنے تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کر رہے ہیں، مخالفین شکست تسلیم کریں اور اپنی غلطیوں کا احاطہ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات