Live Updates

عوام نے تحریک انصاف کا انتخاب کرکے بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، میاں محمود الر شید

ہفتہ 4 اگست 2018 22:38

عوام نے تحریک انصاف کا انتخاب کرکے بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، میاں محمود ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران پہلے بھی اپوزیشن میں تن تنہا کھڑے تھے ،آج حکومت میں بھی اکیلے ہیں، محمدشہباز شریف خود کو اپوزیشن میں رہنے کی عادت ڈال لیں ، پنجاب کو جاگیر سمجھنے والے یہ بھی جان لیں عوام اب جاگ گئے ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کا انتخاب کرکے ایک بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، ہر شہری کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ وقت ثابت کریگا، عمران خان نہیں2018ء کا انتخاب پاکستان اور پاکستان کا ہر بچہ جیتا، ملکی کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک سچے اور نڈر لیڈر کی ضرورت تھی جو عوام کو مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جو بیک وقت2صوبوں اور وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، تحریک انصاف اس چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے عوام کو ڈلیور کرکے ثابت کریں گے کہ انہوں نے بہتر انتخاب کیا ہے، اسلئے بہتر ہے محمدشہباز شریف خود کو اپوزیشن میں رہنے کی عادت ڈال لیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات