مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں تیزی ‘ اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے‘جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر

اتوار 5 اگست 2018 12:40

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے سرکار کی سر پرستی میں دہشت گردی میں تیزی اور آئے روز نوجوانوں کا قتل عام ،اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔پاکستان کی نئی منتخب حکومت اور پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر موئثر موقف کا اعلان کرے ۔آزاد کشمیر حکومت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کشمیر پالیسی کا از سرو نو اعلان کرے ۔

تحریک آزادی ہند و پاکستان میں لاکھوں لوگوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔نئی نسل کو ان عظیم خدمات سے باخبر کرنے کے لیے آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کی طرف سے ۰۱ اگست سی17تک ہفتہ تحفظ و استحکام پاکستان ،یکم ستمبر تا سات ستمبر ختم نبوت جبکہ 20اکتوبر تا 27اکتوبر دفاع پاکستان منانے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے جے یو آئی کے ساتھ کیے گئے معائدہ کی روشنی میں قرآن کریم اور سیرة رسول و مضامین ختم نبوت کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے اور مظفراباد میں یادگار ختم نبوت تعمیر کرنے کا مطالبہ ۔

اجلاس میں سولہ اگست کو مظفراباد میں تربیتی کنونشن منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اے جے کے جے یو آئی کے امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے مختلف مقامات پر ہفتہ تحفظ و استحکام پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ اجتماعات میں کیا انھوں نے کہا جے یو آئی کے حالیہ اجلاس میں تمام اضلاع میں بھی ضلعی جماعتوں کو تر بیتی اجتماعات منعقد کرنے کی تلقین کی گئی انھوں نے پاکستان کے عام انتخابا ت میں بد انتظامی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس نتائج کی اجرائیگی کے بعد عدم استحکام اور لاقانونیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی قومی قیادت سے افہام و تفہیم سے استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے وسیع تر مفاد میں پالیسیاں مرتب کرنے کی اپیل کی ۔

انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے پرتشدد کاروائیوں کی مزمت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو پاکستان میں محاذ آرائی کا حصہ بننے کے بجائے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر پر توجہ دیں ۔انھوں نے وادی نیلم سمیت آزاد ریاست میں بجلی کے تمام منصوبوں پر آزاد کشمیر کو تربیلا ڈیم کی طرح حصہ دینے کا مطالبہ کیا اور دریا نیلم کا رخ بدلنے سے ماحولیاتی تبدیلی اور مظفراباد میں پانی اور بجلی کی سپلائی میں مشکلات پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔