میگھن کی اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی میں شرکت

شاہی خاندان کی تہذیب کے خلاف سمجھاجانیوالے عمل کا مظاہرے کرتے میاں بیوی ہاتھوںمیں ہاتھ ڈالے نظر آئے

اتوار 5 اگست 2018 16:50

میگھن کی اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی میں شرکت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) چار اگست 1981 کو پیدا ہونے والی شہزادی میگھن نے گزشتہ روز اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے ساتھ،ان کے دوست کی شادی میں شرکت کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادی میگھن جہاں جاتی ہیں اپنے اسٹائل سے توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی پر بھی دولہا دلہن سے زیادہ شہزادی میگھن توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس دوران شہزادہ ہیری اور میگھن ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے بھی نظر آئے جو شاہی خاندان میں تہذیب کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے اپنے قریبی اوربچپن کے دوست کی شادی میں شرکت بلکہ ان کی اہم رسومات بھی ادا کیں۔شہزادہ ہیری کا یہ دوست ہیری اور میگھن کی 19 مئی کو ہونے والی شادی پر پیش پیش تھا۔

متعلقہ عنوان :