سفارتکاروں کا روپ دھارے دوسعودی شہری 41وارداتوں کے بعد گرفتار

دونوں نے ریاض میں 25لاکھ ریال مالیت کا مکان سعودی شہری سے خریدنے کیلئے فرضی دستاویزات بھی دیں

اتوار 5 اگست 2018 16:50

سفارتکاروں کا روپ دھارے دوسعودی شہری 41وارداتوں کے بعد گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) ریاض پولیس نے عمر کے تیسرے عشرے میں داخل 2سعود ی شہریو ںکو 41وارداتوں کے ارتکاب پر گرفتار کرلیا۔ دونوں سفارتکار کا روپ دھارے ہوئے تھے۔ سعودی اخبارکے مطابق ان دونوں نے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

بوگس چیک جاری کئے۔ ریاض میں 25لاکھ ریال مالیت کا ایک مکان سعودی شہری سے خریدنے کیلئے فرضی دستاویزات پیش کی تھیں۔ ان میں سے ایک خود کو سفارتکار ظاہر کررہا تھا۔ مالک مکان کو مطمئن کرنے کیلئے خارجی دستاویز یہی کہہ کر دکھائی تھیں کہ میں سفارتکار ہوں۔ دونوں نے 41وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔