ضلع اور ڈویژن کی سطح پرعطائی مکائوکمیٹیاںتشکیل دی جائیں‘ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

اتوار 5 اگست 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں ضلع اور ڈویژن کی سطح پر عطائی مکائوکمیٹیاں تشکیل دی جائے،کمیٹی میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ،ڈاکٹروں اور دیگر محکمے کے لوگوں کو شامل کیا جائے جوکہ ماہانہ اجلاس کر کے عطائی ڈاکٹرز کا خاتمہ یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف جاری آپریشن کو کامیاب بنایا جاسکے ۔ وائی ڈی اے نے چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی درخواست کی کہ صوبائی سطح پر بھی ماہانہ اجلاس / کمشز ز کانفرنس میں اس کو بطور ایجنڈا رکھ کر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تاکہ یہ مہم کامیابی سے جاری رہے۔