جان شیر خان کی چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 5 اگست 2018 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) سکوائش کے سابق نامور کھلاڑی جان شیر خان نیچیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انور خان خود بھی سکوائش کے اچھے کھلاڑی رہے ہیں، ان کی اس کھیل کے حوالے سے سوچ وسیع ہے، وہ ملک میں سکوائش کھیل کی ترقی و فروغ کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ اچھا اقدام ہے ۔

انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کی رواں سال ملک میں ریکارڈ19 سینئر بین الاقوامی ٹورنامنٹس منعقد کرانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سخت محنت کی ضرورت ہے اور فیڈریشن جونیئر کھلاڑیوں میں خصوصی دلچسپی لیکر انہیں فزیکل ٹرینگ دے۔