ایف بی آر کا بیرو ن ملک جائیدادیں رکھنے اور ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں دبئی اور یوکے میں جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

اتوار 5 اگست 2018 19:10

ایف بی آر کا بیرو ن ملک جائیدادیں رکھنے اور ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) ایف بی آر نے بیرون ممالک میں جائیدادیں رکھنے والے اور ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے کے خلاف یکم ستمبر سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں دبئی اور یوکے میں جائیدادیں بنانے والے اور ان کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ان افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور قوانین کے مطابق بھاری بھرقم جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے گزشتہ روز بیرون ممالک میں جائیدادیں رکھنے والی700افراد کو نوٹسز بھجوائے ہیں ان میں سی250 کی برطانیہ جبکہ 450 کی جائیدادیں دبئی میں ہیں۔ ایف بی آر نے ان سے ان کی جائیدادیں خریداری کیلئے استعمال کی گئی رقم کا ذریعہ پوچھا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی جائیدادوں کی معلومات او سی ڈی یا نیٹ پروجیکٹ کے تحت ہوئی ہیں۔معاہدے پر یکم ستمبر سے عملدرآمد ہوگا جس کے بعد101 ممالک باقاعدہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جائیدادوں بارے تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :