بنوں سمیت قبائلی علاقوں میں آج پیر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

اتوار 5 اگست 2018 19:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) بنوں سمیت قبائلی علاقوں میں آج پیر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گی جبکہ قبائلی علاقوں میں پولیو کیس نہ آنے پر دو سال مکمل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں سمیت تمام قبائلی علاقوں میں آج پیر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گی جس میں لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ انہیں جسمانی معذوری سے بچایا جا سکے اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہ آنے پر دو سال مکمل ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 27 جولائی 2016 کو جنوبی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا تھا ۔ ۔