سرگودھا،صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرزاور نرسوں کی دوہری شہریت کے قوائف دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ

اتوار 5 اگست 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور نرسوں کی دوہری شہریت کے قوائف دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ ، تمام ضلعی افسران سے سرکاری ڈاکٹروں اور گریڈ 17 سے 20 تک نرسوں کے قوائف دوبارہ بھجوانے کا حکم، ذرائع کے مطابق سپیشل لائز ہیلتھ کیئر کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ای ڈی اوز اور ایم ایس صاحبان کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے، کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کام کرنے والے ایسے تمام سرکاری ڈاکٹروں جو دہری شہریت رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ گریڈ 17 سے 20 تک کام کرنے والی نرسوں کے کوائف بھی فوری طور پر حکومت کو بھجوائیں ، یاد رہے جولائی 2018 میں بھی محکمہ صحت نے اپنے ملازمین کا ڈیٹا طلب کیا تھا ، لیکن اب ایک مرتبہ پھر از سرنوں ڈیٹا بھجوانے کا مراسلہ ارسال کیا ہے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت پنجاب نے دوہری شہریت رکھنے والے ڈاکٹروں کے مکمل کوائف طلب کئے جا رہے ہیں،