الیکشن جیت کروزیربننےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چودھری شجاعت
الیکشن لڑنےکا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا، نوجوان نسل سیاست میں آگے آئے،مونس اورحسین الٰہی کے ذریعہ اپنےگھر سے ابتدا کی۔ تلہ گنگ اورچکوال کے وفود سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اگست 2018 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اصل بات یہ ہے کہ پاکستان اور عوام کا خیال رکھا جائے اور کسی نہ کسی طریقہ سے ان کی خدمت کی جائے، میں انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد اہل علاقہ کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نئی نسل سے بہت سی توقعات ہیں، ہم سب بزرگوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ہم نے اپنی پارٹی اور خاندان میں ابتدا کر دی ہے، میرے بھائی وجاہت حسین کے 26 سالہ بیٹے حسین الٰہی 37 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی پچھلے الیکشن میں اپنے حریف کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرا کر ایم پی اے بنے تھے، ماشاء اللہ دونوں پڑھے لکھے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی اہلیت اور جذبہ رکھتے ہیں، خاندان اور پارٹی کو ان سے بہت امیدیں ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات کے تقاضا کے مطابق ذاتی اختلافات اور مفادات پس پشت ڈال کر ملک و قوم کیلئے کام نہ کیا تو کوئی ملک بھی ہماری مدد کیلئے تیار نہیں ہو گا، عمران خان نے ملکی بہتری کا پلان دیا ہے اور ان میں جذبہ بھی ہے اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ان کو کامیاب بنائیں تاکہ ملکی حالت بہتر ہو۔مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.