اسلام آباد پولیس اور ہواوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ المسلم کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا‘ اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم نے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا

اتوار 5 اگست 2018 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) اسلام آباد پولیس اور ہواوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ المسلم کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم نے یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور ہواوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان المسلم کرکٹ گرائونڈ میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں اسلا م آباد پولیس کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ایوب اعوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

ہواوے کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25اوورز میں 141رنز سکور کئے ۔ہواوے ٹیم کے کپتان شفیق نے سب سے زیادہ 60رنز سکور کئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے فیصل نے تین جبکہ ایوب اعوان،عاطف اور نعمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

جواب میں اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے 22اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر یہ میچ جیت لیا۔عاطف نے سب سے زیادہ 60رنز سکور کئے جبکہ ایوب اعوان نے 40،زبیر وٹو 25رنز سکور کئے ۔

عاطف کو بہترین آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد جان محمد نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو شاباش دی اور اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔

کھیلوں سے نہ صرف لوگوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ دبائو کے ماحول سے نکلنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔چونکہ پولیس افسران و جوان لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و عامہ کے قیام کے لئے مقررہ اوقات سے بھی زیادہ وقت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں ،آخر میں انہوں نے سپورٹس آفیسر اسلام آباد پولیس ایوب اعوان اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر محمد طاہر کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :