ملالہ یوسف زئی کی گلگت بلتستان میں مشتبہ انتہا پسندوں کے ہاتھوں طالبات کے سکولوں کونذرآتش کرنے کے اقدام کی مذمت

اتوار 5 اگست 2018 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے گلگت بلتستان میں مشتبہ انتہاپسندوں کے ہاتھوں طالبات کے سکولوں کونذرآتش کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ان سکولوں کی تعمیرنوکامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے اس واقعے پر غم وغصے کا اظہارکیا اورکہا کہ انتہاپسندوں نے دکھا دیا ہے کہ وہ ’’ایک لڑکی ایک کتاب‘‘ سے کتنا خوف زدہ ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ ہمیں ان سکولوں کوجلد دوبارہ تعمیرکرنا اورطالبات کو ان کے کمرہ جماعت میں واپس پہنچاکر دنیاء کو دکھانا ہے کہ تعلیم ہر لڑکے اورلڑکی کا حق ہے۔