سماجی رہنماء گلفراز خان کے والد خورشید خان انتقال کر گئے، نماز، جنازہ تدفین میں اولمپیئن سمیع الله، نیشنل بینک کے افسران اور دیگر کی شرکت

اتوار 5 اگست 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) نیشنل بینک آفیسر ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء اور کھیلوں کی دنیا کی معروف و سماجی شخصیت گکلفراز احمد خان ، سلیم احمد خان ، سرفراز خان کے والد پیپلز پارٹی PS-121کے رہنماء جہانزیب خان کے دادا اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان مسعود خان ایڈوکیٹ کے پھوپھا خورشید احمد خان 90سال کی عمر میں بہ رضائے الہی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں سابق اولمپئین سمیع الله ، سیکریٹری کراچی ہاکی ایسو سی ایشن حیدر ، سندھ پولیس اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ڈی ایس پی اعجاز خان، نیشنل بینک آفیسر ایسو سی ایشن کے رہنمائوں، PS-121پیپلز پارٹی کے سدر شیخ علاؤالدین، کدمت، عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم ، سماجی رہنماء سلیم خمیسانی اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور گلفراز احمد خان ، سلیم احمد خان، سرفراز احمد خان سے مرحوم خورشید احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم ، افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرئے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے۔

(جاری ہے)

مرحوم خورشید احمد خان کی فاتحہ سوئم جامع مسجد بہار مدینہ لیاقت مارکیٹ ملیر میں بعد نماز عصر 6اگست بروز پیر منعقد ہو گی۔ جبکہ خواتین کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام ‘‘پینٹالو ہاؤس‘‘ نزد شیشہ گلی ملیر میں اہتمام کیا گیا ہے۔