انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 7شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

اتوار 5 اگست 2018 20:30

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور بالی جزیرے میں 7شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7عشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔

(جاری ہے)

انڈونیشین ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔زلزلے کے جھٹکے کے حوالے سے مقامی افراد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے اور ان جھٹکوں کا دورانیہ 15سیکنڈ سے زیادہ تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بالی کے مشرق میں واقعے لومبوک میں 6عشاریہ 4شدت کے زلزلے میں 16افراد ہلاک اور سیکڑو ں زخمی ہوگئے تھے۔