صوبے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا کر تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھا یا جارہا ہے،پروفیسر جاوید اقبال

اتوار 5 اگست 2018 20:30

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے نو منتخب وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک، ڈائریکٹر جنرل فاروق بادینی اور عینی بلوچ نے شرکت کی جبکہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ڈاکٹر مختیار، سید اعظم، رضوان احمد اور طارق جاوید موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بولان یونیورسٹی آف میڈیل سائنس کے اسٹیبلشمنٹ، انفرا سٹکچر، تعلیمی معیار، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار سمیت مختلف تجاویز زیر غور لائے گئے۔

(جاری ہے)

جامعہ بلوچستان کے اشتراک عمل، تعاون و رہنمائی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ صوبے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا کر تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھا یا جارہا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی و ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسے کامیابیوں سے ہمکنار کرنا مقصود ہے۔ یہ صوبے کے واحد میڈیکل یونیورسٹی ہیں جو طب کے شعبہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع صوبے کے طلبہ کو مہیا کررہی ہے۔ کیونکہ یہ ادارہ شروع ہی سے جامعہ بلوچستان کے ساتھ منسلک رہی ہے اور مستقبل میں بھی جامعہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تعاون و رہنمائی کو بروء کار لاتی رہے گی۔

وائس چانسلربولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے جامعہ کے تعلیمی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں میڈیکل سائنس میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے یہ ادارہ ایک اہم ادارہ ثابت ہوگی۔ اور ہمارے طلبہ کو کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں اور وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے اس ادارے سے استفادہ کریں گے۔ اس کی کامیابی و ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مستقبل میں بھی جامعہ بلوچستان کا تعاون و رہنمائی بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ساتھ جاری رہے گی۔