اٹک، مہران کار اور ڈمپر میں تصادم ،5افراد زخمی

حادثہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر بجوال فارم کھنڈہ کے قریب پیش آیا

اتوار 5 اگست 2018 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر بجوال فارم کھنڈہ کے قریب مہران کار اور ڈمپر ٹرک میں تصادم ، 5 افراد زخمی ، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا راولپنڈی سے جنڈ جانے والی مہران کار نمبر DK-711 جسے ڈرائیور حافظ محمد بلال ولد محمد خان سکنہ بسالی راولپنڈی چلا رہا تھا جبکہ کار میں 3 افراد معیب خان ولد محمد حیات خان ، مطعاف الدین پسران محمد حیات ، محمد حیات ولد سعد اللہ خان ، شاہ حسین ولد شفیع الرحمن سکنائے حیدر خیل تحصیل میر علی ضلع جنوبی وزیرستان ، سفیر عباس ولد لعل خان ساکن تلہ گنگ چکوال ، ڈمپر ٹرک عمران اللہ ولد شہاب الدین سکنہ دیر سوات زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا تھانہ بسال پولیس نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔