جنوبی وزیرستان،زام گورنرسکول و کالج کو ایک بہترین ادارہ بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ، ڈپٹی کمشنرسہیل خان

اتوار 5 اگست 2018 21:30

سراروغہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سہیل خان نے کہا ہے کہ زام گورنرسکول و کالج کو ایک بہترین ادارہ بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سکول ہذا کی بحیثیت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔زام گورنرسکول وکالج کے پرنسپل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ادارے کی بہتری کے لئے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس میں سکول کے خواتین سیکشن کی جلد تعمیر ،نئے اساتذہ کی بھرتی ،سکول کو فرنیچر کی فراہمی اور سکول کی عمارت میں سولر سسٹم انسٹال کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ مالی سال 2018/19کی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ ادارے میں مداخلت اور کرپشن کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ زام گورنر سکو ل وکالج کی بہتری علاقے کے لوگوں کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔