الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے، رحمت صالح بلوچ

اتوار 5 اگست 2018 21:50

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ،سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن پھلین بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد اکبر بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار کی نہیں بلکہ بلوچستان کی سائل ووسائل کی جدو جہد کررہی ہے الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے جن قوتوں نے الیکشن میں کرفیو لگا کر اپنے من پسند امیدواروں کو سرکاری وسائل کے بل بوتے پر جتوایا ہے وہ عوام کے نمائندے نہیں بلکہ مخصوص طبقے کے نمائندے ہیں نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سودے بازی کے بجائے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑا ہوکر بلوچستان کی اعلی جمہوری روایت کی پاسداری کی ہے نیشنل پارٹی کو بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی مسخ شدہ لاشوں کی فراہمی کو بند اور بیرون ملک بلوچ قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی موقف کا سزا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی پنجگور کے منعقدہ ورکنگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں 2018 کی الیکشن میں نیشنل پارٹی کی کارکردگی آئندہ کا لائحہ عمل نیشنل پارٹی کی تنظیمی امور کارکنوں کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور اپوزیشن میں بھر پور کردار ادا کرنے کا فیصلہ ہوا اجلاس میں سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ پھلین بلوچ چیئرمین عبد المالک بلوچ خالد بلوچ اور دیگر مقررین نے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے نیشنل پارٹی کو عوام کی ووٹوں سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کی طاقت سے الیکشن میں دور کیا گیا نیشنل پارٹی ایک قوم پرست جمہوری سیاسی جماعت ہے نیشنل پارٹی اپنے جمہوری اصولوں پر کھبی سودا بازی نہیں کرے گی بلوچستان کی سیاست میں جمہوری سیاست کو ہمیشہ اولیت حاصل رہی ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی اعلی سیاسی روایت کی پاسداری کرکے بلوچستان کی سیاسی روایت کو زندگی کردیا ہے نیشنل پارٹی کی الیکشن میں مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں بلکہ طاقت ور قوتوں سے تھا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے سیاست میں سودا بازی کے کھبی قائل نہیں رہا ہے بلکہ ہر محاذ پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ شامل بشانہ کھڑا رہا ہے اقتدار آنے جانے چیز ہے ہمیں اقتدار سے زیادہ بلوچستان اور بلوچ قوم کی مفادات عزیز ہے تاریخ اپنا فیصلہ خود کیا کرتا ہے کہ نیشنل پارٹی کا موقف درست اور بلوچستان کے مفادات کے عین مطابق ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی 2018 کی الیکشن میں ہارا نہیں ہے بلکہ نیشنل پارٹی کو لاپتہ افراد کی بازیابی مسخ شدہ لاشوں کی فراہمی کا سلسلہ بند اور بیرون ملک بلوچ قیادت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں دوٹھوک موقف کی سزا دی گئی ہے کچھ قوتیں نہی چاھتی ہے کہ بلوچستان کے مسائل مذاکرات کے ذریعہ حل ہوسکے الیکشن میں جن قوتوں کو کرفیو لگا کر سرکاری وسائل کے بل بوتے پر کامیاب کروایا وہ عوام کے نمائندے نہیں بلکہ مخصوص طبقے کے نمائندے ہیں جن سے توقعات وابستہ کرنا سیاسی غلطی تصور کیا جاتا ہے نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ دور حکومت اور پانچ سالہ عوامی نمائندگی مثالی رہی ہے نیشنل پارٹی نے مختصر وقت میں بلوچستان کے آگ کو پا ی لگا کر ٹھنڈک کرکے بلوچستان کو امن ترقی اور استحکام کے جانب گامزن کیا بلوچ قوم کے غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ لا کر انھیں جینے کا حق فراہم کیا ۔