میک اپ سے خاتون کا حلیہ مکمل طور پر بدلنے کی یہ ویڈیو آپ کو حیران کر دےگی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 اگست 2018 23:26

میک اپ سے خاتون کا حلیہ مکمل طور پر  بدلنے کی یہ ویڈیو آپ کو حیران کر ..
آپ نے میک آرٹسٹ کی  اپنے فن سے ہر طرح کے چہروں کو خوبصورت بنانے کی ویڈیوز دیکھی ہونگی لیکن  آپ نے یقیناً چین کی اس میک اپ آرٹسٹ جیسا فنکار نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو کچھ ترکیبوں  سے ایک لڑکی کا چہرہ مکمل طور پر بدلتے دکھایا گیا ہے۔
اس میک اپ  آرٹسٹ کی شناخت چی ہواہوا کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ ویڈیو پہلے چینی ویڈیو پلیٹ فارم یوکو (YouKu) پر پوسٹ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بعد میں اسے فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا، جہاں اسے لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میک آرٹسٹ مصنوعی ناک اور گالوں پر ٹیپ لگا کر چہرے پر نئے خدوخال  بناتی ہے۔میک اپ آرٹسٹ کلر کانٹیکٹ لینز، فاؤنڈیشن، لپ اسٹک اور آئی میک بھی کرتی ہے۔ اس کے بعد ماڈل  صارفین کو دکھانے کے لیے ایک دم سارا میک اپ صاف کر دیتی ہے۔ویڈیو میں ایک جگہ میک اپ آرٹسٹ اپنی قینچی کو ماڈل کی ناک  میں گھونپ دیتی ہے، جس کا مقصد صارفین کو یہ دکھانا ہوتا ہے کہ ناک پلاسٹک کی ہے۔
اس زبردست میک اپ ویڈیو کو آپ بھی  دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :