انڈونیشیا میں6.9 شدت کا زلزلہ،39 ہلاک،متعدد لاپتا

سونامی کی وارننگ، زلزلے سےعمارتیں زمین بوس، بجلی نظام معطل، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، خوفزدہ شہری کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اگست 2018 23:52

انڈونیشیا میں6.9 شدت کا زلزلہ،39 ہلاک،متعدد لاپتا
جکارتا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2018ء) : انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 6.9 شدت کے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، عمارتوں کے ملبے تلے دب کر39 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیاء میں شدید زلزلے کے جھٹے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے تحت معلوم ہوا کہ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لومبوک میں زلزلے کی شدت 6.9 تھی۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ زلزلے سے خوفزدہ شہری کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے سے زمین بوس عمارتوں کے ملبے تلے دب کر39 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

ایک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرچ اینڈ ریسکیو ماتا رام کے ترجمان اگس ہنڈرا سنجیا نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے زلزلے سے مرنے والوں میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک سالہ بچہ بھی شامل ہیں جبکہ متعدد دیگرافراد زخمی ہوگئے۔ انڈونیشیاء حکام نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کردی۔

لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سونامی وارننگ کو واپس لے لیا گیا ہے۔ سونامی کی وارننگ جزیزے کے باعث دی گئی تھی کہ سمندر میں زلزلے کے باعث سونامی کی لہر اٹھنے کا خطرہ ہے۔ کیونکہ زلزلے کی شدت اور تباہی اس قدر زیادہ تھی کہ سمندر میں زلزلے کی لہریں گزرنے سے سونامی اٹھنے کا خطرہ تھا۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سونامی وارننگ کو واپس لے لیا گیا ہے۔