شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا

اجلاس میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی

پیر 6 اگست 2018 00:20

شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج (پیر کو )ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا ، اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی اور مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسار ے کا سامنا ہوگا یا فوائد ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تنہا اپوزیشن کی سیاست کر نے پر غور کررہی ہے اور کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائیگا ہے اس بات کا بھی امکان ہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر بھی مسلم لیگ ن اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا ۔

زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے اپوزیشن کرنے سے ن لیگ کو پنجاب میں ارکان اور کارکنا ن کی طرف سے شدید تنقید کا سا مناہے ۔