دُبئی: مصری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

ملزم نے عصمت دری کے دوران متاثرہ لڑکی کی فلم بھی بنا ڈالی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 6 اگست 2018 11:33

دُبئی: مصری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اگست 2018) 23 سالہ مصری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس نے اماراتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق 24 سالہ اماراتی شہری نے متاثرہ لڑکی کو اپنے وِلا کے بیڈ رُوم میں لے جا کر اُسے اپنے ساتھ جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا۔ لڑکی کی جانب سے انکار پر اُسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور اُس کا دامنِ عصمت تار تار کر ڈالا۔

ملزم نے اس دوران لڑکی کی برہنہ حالت میں فلم بھی بنا ڈالی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے ملزم پر جنسی زیادتی‘ مجرمانہ حملے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ وقوعہ 4 جُون 2018ء کو پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک کالج کی طالبہ ہے۔

(جاری ہے)

اُس نے واقعے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ’’میں پہلے بھی ملزم کے گھر پہلے بھی پارٹیوں پر جاتی تھی۔

ملزم نے مجھے بہانے سے بُلایاکہ وہ میری اور میرے ہمارے ایک مشترکہ دوست کی صلح کرا دے گا۔ سو میں اُس سے ملاقات کی غرض سے اُس کے گھر پہنچی تو ملزم مجھے اپنے کاندھوں پر اُٹھا کر بالائی منزل پر لے گیا۔ بیڈ رُوم میں جا کر اُس نے مجھے کھُل کر بتایا کہ اُس نے مجھے بات چیت کے لیے نہیں‘ بلکہ جنسی عمل کے واسطے بُلایا ہے۔ تاہم میں نے اُس کی بات سُن کر ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

جس پر اُس نے کہا کہ وہ زبردستی ایسا کرے گا۔ اس کے بعد اُس نے میرے سر پر دو بار کسی چیز سے حملہ کیا۔ جس کی ضرب سے میں بے ہوش ہو گئی۔ جب مجھے ہوش آئی تو میں بیڈ پر برہنہ حالت میں پڑی تھی۔ اس نے مجھے لاتیں رسید کرنے کے علاوہ میرے بال بھی کھینچے۔ جبکہ میرا سر زمین پر ٹکرانے کے باعث میری آنکھ بھی سُوج گئی۔ جانے سے پہلے اس کے بعد اس نے میرا پرس اور سامان واپس لوٹا دیا ۔

‘‘ ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو جب زیادتی کا نشانہ بنایا‘ اُس وقت وہ نشے میں تھا۔ دُوسری جانب ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے خاتون کے ساتھ زنا بالجبر نہیں بلکہ زنا بالرضا کیا ہے۔مگر جب مجھے پتا چلا کہ لڑکی نے میرے بیڈ رُوم میں ایک لفافے میں پڑی پچاس ہزار درہم کی رقم چُرا لی ہے تو میں طیش میں آگیا اور اُسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 12 ستمبر 2018ء کو ہو گی۔