Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کتنے سال وزیر اعظم رہیں گے؟

عالمی شہرت یافتہ ماہر علم نجوم نے اہم پیشن گوئی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اگست 2018 12:34

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کتنے سال وزیر اعظم رہیں گے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات 2018ء میں نمایاں برتری حاصل ہوئی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے پارٹی سربراہ عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد سے ہی ان کے سیاسی مخالفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے جن میں کہا گیا کہ عمران خان 2 سے ڈھائی سال بمشکل حکومت چلا سکیں گے اور گھر واپس چلے جائیں گے، کئی سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی یہی کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت مکمل کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی تاہم اب ایک شہرت یافتہ ماہر علم نجوم نے عمران خان کی حکومت سے متعلق اہم پیشن گوئی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی پوسٹ میں ایم اے شہزاد خان نے کہا کہ عمران خان آئندہ 10 سال تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ عمران خان کو ''یوگی راج'' میں ہونا ہے۔ عمران خان اس وقت ''یوگی راج'' میں ہیں جہاں ماضی میں شہباز شریف ، جنرل (ر) پرویز مشرف ، ضیاء الحق،حامد کرزئی، اوبامہ، جارج بُش،منموہن سنگھ اور حسینہ واجد سمیت کئی عالمی لیڈرز رہ چکے ہیں۔



 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم اے شہزاد خان ماضی میں بھی کئی ایسی پیشن گوئیاں کر چکے ہیں جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی ہے۔ ایم اے شہزاد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کی پیشن گوئی بھی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی ، اس کے علاوہ جب ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کو لے کر شکوک و شُبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا اُس وقت بھی ایم اے شہزاد خان نے پیشن گوئی کی تھی کہ عام انتخابات 2018ء وقت پر ہی ہوں گے جو بعد ازاں درست ثابت ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات