جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کی تقریب کا انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی جانب سے غازی ملت اور بانی کشمیر سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر اگست 12:46

جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سردار محمد ابراہیم خان کی برسی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی جانب سے غازی ملت اور بانی کشمیر سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت جموں و کشمیر پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سرپرست اعلی سردار توفیق آفتاب نے کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ تھے نظامت کے فرائض جموں و کشمیر پیپلزپارٹی ریاض کے صدر طارق سعید نے سر انجام دیئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت وحید گیلانی نے حاصل کی صدر تقریب سردار توفیق آفتاب نے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان پمارے قومی ہیرو ہیں آج ہم سب ان کی روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سردار محمد ابراہیم خان نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کر دی ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سب ان کے اعلی کارناموں کو اپنائیں کشمیری قوم کبھی بھی ان کی جدوجہد کو بھلا نہیں پائے گیآج ہم سب نے ملکر کشمیر کی آزادی کے لئے جنگ لڑنی ہے تقریب کے مہمان خصوصی پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا زندہ دل قومیں کبھی بھی اپنے قومی ہیروز کو بھلا نہیں پاتی آج ہم سب کا یہاں پہ اکٹھا ہونا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سردار محمد ابراہیم نے اپنے لئے نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جان نچھاور کی ان ہیروز کو تاریخ کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتی کشمیر کی آزادی کی خاطر پاکستان کا بچہ بچہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے جب تک کشمیر میں امن نہیں ہو گا پورے ایشیاء میں امن بحال کرنا ناممکن ہو گا اسی موقع پر جموں و کشمیر پیپلزپارٹی ریاض سعودی عرب کے صدر طارق سعید نے کہا سردار محمد ابراہیم خان کشمیری قوم کا فخر ہیں ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں میں آنے والے تمام مہمانوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے آج اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت پیش کیا تقریب میں اقبال عباسی،حافظ صفدر چوہان،امتیاز کھوٹ،حاجی نذیر،زاہد ریاض،عدیر اختر،مرزا نعیم اور شیر اکرم کے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی بھر پور شرکت کی آخر میں حافظ عرفان کھٹانہ نے پوری امت مسلمہ اور سردار محمد ابراہیم خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔