نگراں وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف پیکیج تیاری دائرہ کار سے تجاوز ہے ،ْ رضا ریانی

امریکہ پاکستان کا مخصوص کردار چاہتا ہے، نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے والا اقدام نہ اٹھائے ،ْ سابق چیئر مین سینٹ

پیر 6 اگست 2018 14:32

نگراں وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف پیکیج تیاری دائرہ کار سے تجاوز ہے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے نگراں وزیرخزانہ کے آئی ایم ایف پیکیج کی تیاری پر سامنے آنے والے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کا پیکیج تیار کیا ہے تو یہ قانونی دائرہ کار سے تجاوز ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا، امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے۔

میاں رضاربانی کا کہنا ہے کہ سامراجی طاقتیں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کو استعمال کرتی ہیں، امریکہ کا ایجنڈا ہے کہ خطے میں اختلافات قائم رکھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا مخصوص کردار چاہتا ہے، نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے والا اقدام نہ اٹھائے