پشاورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف درخواست دائر کردی گئی

پیر 6 اگست 2018 15:42

پشاورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف درخواست دائر کردی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پشاورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ،مسلم لیگ ن سے نواز شریف کا نام ختم کرکے دوبارہ پاکستان مسلم لیگ رکھنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ کو اپنے نام سے منسوب کرکے مسلم لیگ ن بنایا،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل اور 10 سال قید کی سزا سنائی ہے،نواز شریف مجرم ہے ان کا نام مسلم لیگ سے ہٹایا جائے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مسلم لیگ سے نواز شریف کا نام ختم کرکے پاکستان مسلم لیگ رکھا جائے۔