رانا ثناء کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست منتقل

پیر 6 اگست 2018 16:02

رانا ثناء کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنائ اللہ کی بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست اس نوٹ کے ساتھ جسٹس مامون رشید کو بھجوا دی کہ وہ پہلے ہی اس طرز کی درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے نومنتخب ایم این اے رانا ثنائ اللہ کے خلاف یہ درخواست ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے دائر کی۔

درخواست گزار کا مو قف ہے کہ رانا ثنائ اللہ نے نواز شریف کے استقبال کیموقع پر استقبالی شرکائ کے لئے ایسے کلمات کہے جن سے اسلام کا تقدس پامال ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ رانا ثنائ اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔