ایف آئی ایچ نے چھ ملکی اوپن ہاکی سیریز ٹورنامنٹ لاہور منتقل کرنے کی منظوری دیدی، نوید عالم

پیر 6 اگست 2018 17:56

ایف آئی ایچ نے چھ ملکی اوپن ہاکی سیریز ٹورنامنٹ لاہور منتقل کرنے کی ..
لاہور۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و ڈومیسٹک نوید عالم نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ نے چھ ملکی اوپن ہاکی سیریز ٹورنامنٹ پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے،کوالیفائنگ راؤنڈ 22 ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا،عمان، سری لنکا، قازقستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور قطر کی ٹیمیں ستمبر پاکستان کی مہمان بنیں گی،ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی معاونت سے ہونیوالے ایو نٹ کی تیاریاں جاری ہیں،یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی بھرپور میزبانی کریں گے، صدر پی ایچ ایف اور سیکرٹری کی خواہش اور کوشش ہے کہ یہ ایونٹ ہر لحاظ سے یادگار ہو، انہوں نے کہا کہ چودہ برس بعدایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی سے پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔