پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کےہاتھ میں ہے،آرمی چیف

جنگ کی نوعیت اورکرداربدل چکےہیں،ہائبرڈ وارمیں نوجوان اب ہمارےدشمنوں کا بڑا ہدف ہیں،انتہا پسندی ودہشتگردی کوجڑ سےاکھاڑنےکا تہیہ کررکھا ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ مکمل کرنےوالےطلباء سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 اگست 2018 17:22

پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کےہاتھ میں ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، جنگ کی نوعیت اورکرداربدل چکے ہیں، ہائبرڈ وارمیں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں،انتہا پسندی ودہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں بہترین، ذہین اور متحرک نوجوان موجود ہیں۔ پاکستانی نوجوان پرجوش اور باصلاحیت ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوان ملک کوامن اور ترقی کی راہ پرلیکر جائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مجھے اپنی نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کومحسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پرعزم رہیں اورایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔ نوجوان پاکستان کواس کی درست منزل کی طرف لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اورکرداربدل چکے ہیں۔ ہائبرڈ وارمیں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔ ریاست سے انتہا پسندی ودہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانا پائیدارامن اور استحکام لانے میں مدد دے گا۔ دہشتگردی کے متاثرہ علاقوں میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے۔ بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔ بلوچستان میں نسٹ کیمپس قائم کیا جارہا ہے۔خوشحال بلوچستان کے تحت ترقیاتی منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے۔