Live Updates

کاش یہ بات مجھے پہلے پتہ ہوتی تو میں عمران خان سے کبھی شادی نہ کرتی

کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر عمران خان پر گہرا وار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اگست 2018 17:25

کاش یہ بات مجھے پہلے پتہ ہوتی تو میں عمران خان سے کبھی شادی نہ کرتی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مولانا فضل الرحمن کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان جیسے لوگوں کے اقتدار میں ہوتے یہ ملک اسلامی ملک نہیں کہلائے گا۔میڈیا والے عمران خان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔میڈیا کہتا ہے کہ عمران خان کی صورت میں پاکستان پر اللہ کی رحمت ہو گی۔

لیکن میرے خیال میں تو یہ ملک پر عذاب کی صورت میں نازل ہو گا۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ میڈیا کی طرف سے عمران خان جیسے نان کمٹڈ لوگوں کو کس بنیاد پر اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔میرے 35سال سیاست میں گزر چکے ہیں اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر بین الااقوامی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ نہ ہوتا تو میڈیا کبھی عمران خان کو سپورٹ نہ کرتا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے مولانا فضل الرحمن کی اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کاش مولانا صاحب یہ بات اسی طرح کھلم کھلا پہلے بیان کر دیتے تو میں عمران خان سے کبھی شادی نہ کرتی۔

اور نہ انہیں ووٹ دیتی۔جو لوگ عمران خان کی حقیقت کو جانتے ہیں انہیں بہت سال پہلے ان کی اصلیت کو بے نقاب کر دینا چاہئیے تھا۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان کووزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔مئوقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔ عمران خان نے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ تاہم عمران خان کو وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔رخواست میں الیکشن کمیشن،، اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات