Live Updates

تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی

بی این پی کی طرف سے جلد مثبت جواب ملے گا ،ْ چوہدری سرور کی گفتگو

پیر 6 اگست 2018 17:56

تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حمایت کے بدلے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

3 اگست کو اسلام آباد میں نعیم الحق کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی تھی جس میں انھیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت اور قومی اسمبلی میں حمایت کی دعوت دی تھی، تاہم اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی اورسی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے، لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بھی بی این پی مینگل سے مذاکرات کئے تھے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، یارمحمد رند اور چوہدری سرور نے عمران خان کو مطالبات سے آگاہ کیا تھا جبکہ چوہدری سرور کی ذاتی مداخلت کے بعد اب تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدر آمد کی یقینی دہانی کرا دی ہے اور کہا ہے کہ بی این پی کی طرف سے جلد مثبت جواب ملے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات